تازہ ترین
بونی ہسپتال میں عملے پر تشدد کے خلاف ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں احتجاج، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

،دروش(چ،پ)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی اپر چترال میں چند افراد کی جانب سے اسپتال عملے پر تشدد کے واقعے کے خلاف کیٹگری6 ڈی اسپتال دروش میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاج میں ہسپتال عملے کے ساتھ ساتھ چترال ڈاکٹرز فورم اور پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کے رہنما بھی شریک ہوئے۔مقررین نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال عملے پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے اپر چترال انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر شناخت کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ مقررین نے خبردار کیا کہ اگر ملزمان کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی نہ کی گئی تو احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری اپر چترال انتظامیہ پر عائد ہوگی۔