Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ترال ڈاکٹرزفورم ،پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ،نرسزفورم،کلرک ایوسی ایشن ،کلاس فورایسوسی ایشن اوراگیگا چترال کاایک مشترکہ ہنگامی اجلاس ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال کے سبزہ زارمیں منعقد

چترال(نامہ نگار)چترال ڈاکٹرزفورم ،پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ،نرسزفورم،کلرک ایوسی ایشن ،کلاس فورایسوسی ایشن اوراگیگا چترال کاایک مشترکہ ہنگامی اجلاس ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال کے سبزہ زارمیں منعقد ہوا۔احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرگلزاراحمد، ڈاکٹرمحمود،صدرینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن ڈاکٹر آصف، ڈاکٹرشبیراحمد،وقاراحمد،ضیاء الرحمن،ہدایت،الیاس ،عجاز اوردوسروں نے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال بونی میں مریض کے تمارداروں اوردیگررشتہ داروں کی جانب سے ڈاکٹر ،پیرامیڈکس اورنرسزپرہسپتال کے اندرتشددکے افسوناک واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی ۔اورکہاکہ یہ واقعہ چترال کی تاریخ میں ایک افسوناک اورشرمناک باب کے طورپریادرکھاجائے گا۔خاص طورپراس لئے کہ مقامی افرادایک غیرمقامی ڈاکٹرجوبونی جیسے مشکل ترین اسٹیشن میں عوام کی شب وروزخدمت کررہاتھا۔پرجسمانی تشددکیا۔یہ اقدام نہ صرف غیرانسانی ہے بلکہ معاشرتی واخلاقی اقدارکی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔احتجا جی مظاہرین نے دس ستمبرصبح نوبجے تک واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکرانہیں گرفتارکرنے کامطالبہ کیاہے ۔بصورت دیگرچترال اپراورلوئرکے تمام ہسپتالوں میں ہرقسم کی سروس کامکمل بائیکاٹ کیاجائے گااورصرف ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائے گی ۔ اگربروقت انصاف نہ ملاتویہ احتجاج صوبائی سطح تک بڑھاجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button