تازہ ترین

چترال میں جاری میگا پراجیکٹس میں سست روی اور کام کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے غیر معمولی اجلاس

چترال (ڈیلی چترال نیوز )چترال میں جاری میگا پراجیکٹس میں سست روی اور تعمیراتی کام میں تیزی پیدا کرنے اور کام کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے سنیٹر محمد طلحہ محمود کی کوششوں سے وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے ممبر ظاہر شاہ چترال پہنچنے کے بعد ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی ۔ میٹنگ میں این ایچ اے کے حکام اور آل پارٹیز چترال کے رہنما بھی شریک تھے ۔ جس میں چترال کی سڑکوں کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی اور معاینہ کمیشن کو حالات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر دیگر سیا سی قائدین خصوصا عبدالولی خان ایڈوکیٹ صدر مسلم لیگ ن چترال نے چترال کی سڑکوں کے بارے میں سنیٹر طلحہ محمود کی کوششوں کی تعریف کی ۔ اور کہا کہ ہمیں سنیٹر کی چترال کی ترقی میں دلچسپی پر ان کی قدر کرنی چاہئیے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چترال شندور روڈ ، چترال کالاش ویلیز روڈ ،تورکہو روڈ اور گرم چشمہ روڈ کا معائنہ کیا جائے گا ۔ بعد آزان سنیٹر محمد طلحہ محمود ، ممبر وزیر اعظم معائنہ کمیشن ظاہر شاہ ، این ایچ اے کے آفیسران چترال شندور روڈ کا معائنہ کرنے کیلئے روانہ ہو گئے


Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button