تازہ ترین

جماعت اسلامی لویر چترال کے شعبہ فہم دین کے زیر اہتمام اس سال بھی چترال شہر میں ہفت روزہ۔فہم القرآن کلاسز 15ستمبر سے شروع ہوں گے

چترال (نمائندہ ) جماعت اسلامی لویر چترال کے شعبہ فہم دین کے زیر اہتمام اس سال بھی چترال شہر میں ہفت روزہ۔فہم القرآن کلاسز 15ستمبر سے شروع ہوں گے ۔ امیر جماعت اسلامی لویر چترال وجیہہ الدین نے میڈیا کو بتایا کہ پولو گراؤنڈ کے وسیع وعریض میدان میں یہ روح پرور اجتماع گزشتہ کئی سالوں سے بلا ناغہ منعقد ہوتی رہی ہے جس کے لئے سارا سال چترال میں دین سے گہرا لگاؤ رکھنے والے مسلمانوں کا انتظار رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کلاس آسان ، عام فہم اور سادہ اُردو زبان میں ہونے کی وجہ سے چترال شہر اور قرب و جوار سے کثیر تعداد میں مردو خواتین میں مقبول عام بن گئی ہے جہاں خواتین کے لیے پردے کا خصوصی انتظام کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فہم القرآن کلاس میں دین اسلام کے معروف مبلغ مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل اس سال بھی شرکت کررہے ہیں جس کے مخصوص اور دلنشین طرز بیان کی وجہ سے ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں بھی گھر گھر مقبول ہے ۔ کلاس کی ٹائمنگ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ بعد از نماز فجر 6 بجے شروع ہوکر 7.15بجے احتتام پذیر ہوں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button