گزشتہ رات موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لویر چترال کے جنوبی علاقے دروش سے لے کر لواری پاس اور دمیڑ، نغر، شیشی کوہ اور جنجریت کوہ میں سیلاب نے زندگی کو معطل

چترال (نامہ نگار) گزشتہ رات موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لویر چترال کے جنوبی علاقے دروش سے لے کر لواری پاس اور دمیڑ، نغر، شیشی کوہ اور جنجریت کوہ میں سیلاب نے زندگی کو معطل کرکے رکھ دیا جبکہ دروش سے لے کر لواری ٹنل تک سڑکیں سیلابی ریلے سے بھر گئے۔ سب سے ذیادہ متاثر ملک کے دیگر حصوں سے چترال آنے والے مسافر تھے جوکہ لواری ٹنل سے نکلنے کے بعد آٹھ گھنٹوں تک پھسے رہے۔تیز بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلے سینکڑوں مقامات پر سڑکوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے کیچڑ اور پتھروں سے بھر دیا۔
ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد ہاشم عظیم نے پریس کلب نیوز کو بتایاکہ پشاور روڈ کو دروش سے لواری ٹنل تک ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے جبکہ بعد میں شیشی کوہ روڈ بھی ہلکی ٹریفک کے لئے کھل گئی ہے جبکہ ارسون روڈ اور جنجریت کوہ روڈ کا کھلنا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور گھروں اور املاک کی نقصان کے لئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔