Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس لوئرچترال کے مالی معاونت سےڈیجیٹل مارکیٹنگ اور گرافکس ڈیزائننگ پر سات روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئر چترال نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ضلع لوئر چترال کے نوجوانوں کے لیے دو ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کیا۔جس میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، گرافکس ڈیزائننگ اوردوسرے موضوعات پردرجنوں افرادکو دورجدیدکے مختلف ہنرسیکھانے کی ہرممکن کوشش کی ۔اختتامی تقریب مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال محمدعاطف جالب،ڈسٹرکٹ یوتھ افیسرلوئرچترال جبارغنی نے شرکاء ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نوجوانوں کو بااختیار اور ہنر مند بنا ناچاہتے ہیں تاکہ یہ نوجوان اپنے اوراپنے خاندانوں کیلئے باعزت روزگار کماسکیں ۔اس وقت پاکستان اوردنیاکے دوسرے ممالک میں کام کرنے والے کمپنیاں تیزی سے گرافک ڈیزائنرز کی تلاش میں ہیں۔اگر ایک اچھا ڈیزائن کام کر رہا ہے، تو کمپنی کو کئی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔پروگرام سہولت کارذوہب احمد ،ضیاء الرحمن اوردوسروں نے کہاکہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ نئی تیارکرہ سامان، لیڈزشاپ دیگرکارباری مصنوعات کو بین اقوامی مارکیٹ پہنچانے میں اہم کرداراداکررہے ہیں۔ ایک بصری شناخت تیارکرنابرانڈبنانے کے عمل کاصرف ایک حصہ ہے ،لیکن یہ سب سے زیادہ دلچسپ اورلطف اندوزہوسکتاہے گرافک عناصرکے ذریعے اپنے برانڈکی تصویرکشی کرنے کافیصلہ کرتے وقت آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کوپنپنے دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک برانڈ کی بصری شناخت بنانے، مارکیٹنگ کے مواد کو بصری طور پر دلکش بنانے میں گرافک ڈیزائن اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ انتہائی اہمیت کاحامل ہیں۔ تقریب کےآخر میں ٹریننگ میں حصہ لینے والے نوجوانوں میں ادارے کی طرف سے تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button