تازہ ترین
لوئر چترال میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مہم جاری

چترال(نامہ نگار)ضلع لوئر چترال میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مہم جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عیسی محمد خان نے ٹریفک پولیس اور چترال لیویز کے ہمراہ ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد کم عمر بائیکرز کی حوصلہ شکنی کرنا اور ٹریفک کے نظام کو محفوظ بنانا ہے۔مہم کے دوران،کم عمر بائکرز , بغیر ہیلمٹ، بغیر ڈرائیونگ لائسنس، اور موٹر سائیکلوں پر ایل ای ڈی لائٹس کے استعمال پر متعدد بائیکرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں کم عمری میں موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔