تازہ ترین

لوئر چترال میں 50 پلے گراؤنڈز کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیےاجلاس

چترال (نامہ نگار)لوئر چترال میں 50 پلے گراؤنڈز کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیےڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم عظیم کی زیر صدارت اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس منصوبے کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور مثبت، صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔ اس اقدام سے نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی صحت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو منصوبے پر تیز تر اور مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ نوجوانوں کو جلد از جلد ان سہولیات سے مستفید ہونے کا موقع مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدانوں کی تعمیر نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں کی طرف گامزن کرنے اور ایک صحت مند طرزِ زندگی اپنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button