Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تازہ ترین چترال میں معرکہ حق سی ایف ایل سیزن 5 کا شاندار اختتام،کے آر ایل نے فائنل جیت لیا

چترال (نامہ نگار)چترال میں معرکہ حق سی ایف ایل سیزن 5 کا شاندار اختتام ضلعی انتظامیہ لوئر چترال اور چترال سکاؤٹس کے تعاون سے آئیڈیل سپورٹس کلب دروش کے زیرِ اہتمام منعقدہ معرکہ حق CFL سیزن 5 اپنی تمام تر رونقوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
مراد اسٹیڈیم دروش میں کھیلے گئے اس ایونٹ کے فائنل میں KRL فٹبال ٹیم نے چترال مارخور فٹبال ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل کے مہمان خصوصی IGFC نارتھ راو عمران سرتاج تھے، جبکہ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل شاہد اسلم نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، پاک فوج کے افسران، ملکی و غیر ملکی سیاح اور فٹبال کے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔افسران نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کی عمدہ کارکردگی کو سراہا اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔افسران نے ایسی سرگرمیوں کو علاقے کی ترقی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ اس طرح کے ایونٹس نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں، جس سے وہ آگے جا کر قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
افسران نے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے اراکین میں انعامات اور میڈلز بھی تقسیم کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button