تازہ ترین

آیون میرا ننھیال اور چترال کا دل ہے ، مجھ سے جہاں تک ہو سکا ۔ اس کے مسائل حل کرنے کی حتی المقدور کوشش کروں گی ایم این اے چترال غزالہ انجم ن

چترال (نامہ نگار) ایم این اے چترال غزالہ انجم نے کہا ہے ، کہ آیون میرا ننھیال اور چترال کا دل ہے ۔ مجھ سے جہاں تک ہو سکا ۔ اس کے مسائل حل کرنے کی حتی المقدور کوشش کروں گی ، میں نے آیون کالاش ویلیز روڈ کے حوالے سے این ایچ اے کے اعلی حکام اور وفاقی حکومت سے بات کی ہے ۔ اور اس سلسلے میں مسلسل رابطے میں ہوں ، انشاء اللہ آیون کے زیر تعمیر سڑک کو ہرصورت مکمل کریں گے ۔ چاہے مجھے جو بھی حکومتی دروازہ کھٹکھٹانا پڑے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آیون کے اپنے مختصر دورے کے موقع پرویلج کونسل آیون کے آفس میں عمائدین علاقہ سے ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ میں آیون میں این ایچ اے کے حکام سے ملاقات کی ہے ۔ حکومت کی طرف سے فنڈ ریلیز ہو چکے ہیں ۔ لیکن صوبائی حکومت کے عدم تعاون کی بنا پر کام میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے ۔ اس لئے ان کی کوشش ہے ۔ کہ وہ صوبائی حکام سے بھی بات کرکے زیر تعمیر کالاش ویلیز روڈ کے کام میں تیزی لائیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ انہوں نے کلائمیٹ چینج پراجیکٹ میں بھی آیون کو شامل کیا ہے ۔ انشا اللہ اس حوالے سے جو بھی پراجیکٹ بنیں گے ۔ آیون کے نقصانات کو پیش نظر رکھ کر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کے لوگوں کو رابط کاری میں بھی شدید مشکلات درپیش ہیں ۔ بعض اداروں نے اپنا سیٹ اپ پاکستان سے باہر منتقل کیا ہے ۔ تاہم انہوں نے چیرمین پی ٹی اے سے بھی چترال میں موبائل ناقص سروس سے متعلق انہیں آگاہ کیا ہے ۔ اور عنقریب ایک ٹیم چترال آئے گی ۔ ان تمام مسائل کا جائزہ لے گی ۔ تاہم اس کی بہتری میں تین مہینے لگیں گے انہوں نے کہا ۔ کہ آیون کو سیلاب سے پہنچنے والے نقصانات سے بچانےکے بارے میں چیر مین این ڈی ایم اے جنرل حیدر اور واٹر ریسورسز کے حکام سے بات ہو چکی ہے ، انشا ء اس سے علاقے کو ضرور فایدہ ہو گا ۔ قبل ازین سابق چیرمین یو سی آیون محکم الدین ،چیر مین وی سی آیون ون وجیہ الدین اور قاضی رشید اعظم نے اپنے خطاب میں آیون کا دورہ کرنے پر ایم این اے کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ چترال کے لوگوں کا آپ پر کوئی احسان نہیں ہے ۔ یہ عزت قدرت کی طرف سے آپ کو ملی ہے ۔ تاہم ہم وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور مسلم لیگ کے شکر گزار ہیں ۔ کہ انہوں نے چترال کو نمایندگی دی ۔ اور چترال کے مسائل آپ کے ذریعے سے حکومت کے ایوانوں تک پہنچ رہے ہیں ۔ اور سنی بھی جارہی ہی۔ اگر چترال کے دوسرے نمایندگان آپ کی طرح اپنے حصے کا کام کرتے ۔ تو آج تک کئی مسائل حل ہو چکے ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ آیون کا لاش ویلیز روڈ مقامی لوگوں اور سیاحوں کیلئے موت وحیات کا مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ گذشتہ دس سالوں کے دوران چار مرتبہ اس سڑک کا افتتاح ہو چکے ہیں ۔ لیکن ابھی تک ایک کلو میٹر سڑک بھی تعمیر نہیں ہوئی ہے ، جو کہ انتہائی افسوسناک ہے ، اس لئے آپ سے پر زور گزارش ہے کہ اس سڑک کیلئے فنڈ نگ میں بھر پور کردار ادا کریں ۔ اسے مزید سست روی کا شکار نہ ہونے دیں ، اور این ایچ اے کو اس حوالے سے پابند بنائیں ۔ کہ وہ کام میں تیزی لانے کے ساتھ کام کے معیار کو بہتر بنائے ۔ انہوں نے آیون کو سیلاب کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات سے آگاہ کرتے ہو کہا ۔ کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے حفاظتی پشتے تعمیر کرنے اور آیون نالہ اور دریائے چترال کے سنگم آیون میں پھنسے ہوئے بڑے بڑے سیلابی پتھروں کو ہٹانے کیلئے فیصلے ہو چکے ہیں ۔ لیکن ابھی تک اس پر کام شروع نہیں ہو ا ہے ۔ اس لئے اس مسئلے کے حل کیلئے بھی متعلقہ حکام سے رابطہ کریں ، انہوں نے زیر تعمیر کالاش ویلیز روڈ کا ملبہ نالہ آیون میں ڈالنے سے پینے کے پانی کو پہنچنے والے نقصانات ، اور سیلاب کے موقع پر اس ملبے کی وجہ سے آیون کو پہنچنے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button