254

تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر دوباژ کے مقام پر نالہ ایون میں جاگری ،جس کے نتیجے میں ڈرائیور رشید احمد ، نیاز احمد سینگور ، ریاض احمد ساکن کوغذی اور اخلاق حسین زخمی ہو گئے

چترال ( محکم الدین محکم ) کالاش ویلی رمبور سے چترال جانے والی 2Dکار نمبر E575جسے ڈرائیور رشید احمد ساکن بکر آباد چلا رہا تھا ۔تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر دوباژ کے مقام پر نالہ ایون میں جاگری ،جس کے نتیجے میں ڈرائیور رشید احمد ، نیاز احمد سینگور ، ریاض احمد ساکن کوغذی اور اخلاق حسین زخمی ہو گئے ۔ مثتغیث اخلاق حسین کے مطابق وہ چار افراد بشمول ڈرائیور رشید رمبور سے گذشتہ رات چترال آرہے تھے ۔ کہ راستے میں تیز رفتاری کی بنا پر کار بے قابو ہوا ۔ اور سڑک سے کئی فٹ نیچے نالہ ایون میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں بیٹھے چاروں افراد زخمی ہوئے ۔ بمبوریت پولیس کے مطابق ملزم رشید احمد کے خلاف زیر دفعہ 279 / 337 مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں