229

گلگت بلتستان انتظامیہ اپنی ہت دھرمی سے باز نہیں آئی تو خیبر پختونخواہ کی حکومت راست قدم اُٹھائی گی،ایم پی اے سلیم خان

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چیئرمین ڈیڈک ممبرصوبائی چترال سلیم خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان انتظامیہ اپنی ہت دھرمی سے باز نہیں آئی تو خیبر پختونخواہ کی حکومت اور چترال کی ضلعی انتظامیہ راست قدم اُٹھائی گی اگر کوئی بھی ناشگوارواقعہ پیش آئے اُن کی تمام ترذمہ داری جی بی حکومت اور ڈپٹی کمشنر غذرمیروقار پرعائدہوگی۔انہوں نے کہاکہ دنیا کی بلند ترین سیاحتی مقام شندرورپر قبضہ جمانے کیلئے غذر انتظامیہ نے نئے پوسٹ کی تعمیر کا آغازکرکے گلگت اور چترال کی صدیوں پرانی اخوت و بھائی چارے کی فضا کونفرت میں بدلنے کیلئے تیار کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ غذر انتظامیہ کی سر پرستی میں شر پسند عناصر نے شندور میں نیا قبضہ جمانے کی ناکام کو شش کا آغاز کیا ہے ۔ جو کہ انتہائی طور پر قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غذر انتظامیہ کی طرف اس شر انگیزی پر لاسپور کے لوگ بھی اپنے ملکیت کے ڈیفنس کیلئے شندور روانہ ہو گئے ۔ اگرخدا نخواستہ اس تنازعے میں کوئی جانی نقصان ہوا توان کی تمام ذمہ داری جی بی حکومت پرعائد ہوگا۔ایم پی اے سلیم خان نے گلگت بلتستان کی انتظامیہ کی طرف سے کاروائی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شندور میلہ ہو نہ ہو لیکن ہم اپنی ایک انچ زمین کوکسی کو دینے نہیں دینگے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سازش میں ملوث ہاتھوں کو بہت جلد بے نقاب کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں