Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال افغان بارڈر پر واقع استوئی پاس اور جنجریت کوہ میں ٹی ٹی پی کی طرف سے سیکورٹی فورسز کے چوکیوں پر حملہ

چترال (نمائندہ چترال ) بدھ کے روز چترال کے جنوب میں واقع افغانستان کے ساتھ بارڈر پر واقع استوئی پاس اور جنجریت کوہ میں تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے سیکورٹی فورسز کے چوکیوں پر حملہ کیا گیا جسے سیکورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان نے اپنے دفترمیں میڈیا کو بتایاکہ صبح 5بجے شروع ہونے والی یہ جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے چار جوان شہید اور پانچ جوان زخمی ہوگئے جبکہ ٹی ٹی پی کے نو افراد مارے گئے اور 42زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ دوپہر تک حملہ آؤر وں کے پسپا ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز کے تازہ دم دستے نے پوزیشن سنھبال لئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں علاقوں میں حالات مکمل طور پر نارمل ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button