Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

29جولائی 2016سے تین دن کیلئے دنیا کے بُلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں منعقد ہونے والے بین الا قوامی سطح پر شہرت پانے والے شندور میلے کی تیاریاں جاری ہیں

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال)29جولائی 2016سے تین دن کیلئے دنیا کے بُلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں منعقد ہونے والے بین الا قوامی سطح پر شہرت پانے والے شندور میلے کی تیاریاں جاری ہیں ، جس کی نگرانی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس اور ونگ کمانڈر 145ونگ چترال سکاؤٹس خود کر رہے ہیں ۔ اس سال شندور فیسٹول کو منفرد بنانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ اور کئی نئے ایونٹس اس میں شامل کئے گئے ہیں ۔ جن میں ایف سی کے خٹک ڈانس اور براس بینڈ ز شامل ہیں ۔ جبکہ جھیل شندور کے اوپر کھڑی گلیشرز سے بھر ی پہاڑوں کی دلکش نظاروں سے بھر پور فضاؤں میں پیرا شوٹس اور پیرا گلائڈنگ کے فن کے مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس فیسٹول میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سیاحوں اور سفا رت کاروں کی شرکت کا امکان ہے ۔ جن کیلئے انتظامات کو آخری شکل دی گئی ہے ۔ فیسٹول کے آغاز سے پہلے ہی بڑی تعداد میں سیاحوں نے چترال کا رُخ کر لیا ہے ۔ جو سال بھر اس فیسٹول کا انتظار کرہے تھے ۔ شندور فیسٹول کے حوالے سے چترال کے عوام کو ہدایت کی گئی ہے ۔ کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں ۔ اور حسب سابق اپنے اس معروف فیسٹول میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں ۔ چترال کے عوام نے شندور فیسٹول کے انعقاد پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button