تازہ ترین
دروش کے عوام نے اپنی دی گئی ڈیٹ لائن کے مطابق بدھ کی صبح سے شٹر ڈاون ہڑتال کرکے چترال پشاور روڈ بند کردی


مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔پھنسی ہوئی گاڑیوں میں شندور فیسٹول میں ڈیوٹی کی غرض سے آنے والے سر کاری اہلکار،پو لیس اور فوجی بھی شامل ہیں، جبکہ بڑے پیمانے پر سیاح بھی روڈ بند ہونے سے مشکلات کا شکار ہیں ۔ میڈیاسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے احتجاج اور دھرنا کمیٹی کے چیر مین و ممبر دسٹرکٹ کونسل قاری انعام الحق نے کہا ۔ کہ اُن کا شٹرڈاون ہڑتال انتہائی کامیاب رہا ۔ اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔ بازاروں میں سبزی کی دکان اور ہوٹلوں کے علاوہ تمام دکانیں مکمل طور پر بند ہیں ۔ ایمبولینس کے علاوہ کسی بھی گاڑی کو گزرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ آرمی کے پانچ گاڑیوں کو بھی روکا گیا ہے ۔ اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتاہوا سمندر سڑکوں پر ہے ۔ ہوٹلوں نے مظاہریں کو رعایتی قیمت پر کھانا مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ جبکہ شام کے کھانے کیلئے دیگیں چڑھانے کا انتظام موجود ہے ۔ انہوں نے کہا ، کہ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس ، شہزادہ خالد پرویز ، سلیم خان کے ساتھ بات چیت کامیاب نہ ہو سکی ۔ جبکہ ضلع ناظم اور ڈپٹی کمشنر نے بات چیت کی پیشکش کی ہے ۔