تازہ ترین
بروم اویر کی رہائشیوں نے حکومت پر واضح کردی ہے کہ وہ لون واٹر سپلائی اسکیم کے لئے اپنے گاؤں کی پانی کو زور زبردستی سے لے جانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے ،عمائدین کاپریس کانفرنس


خطرے سے دوچار ہوں گے۔ انہوں نے کہامحکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے لون گاؤں کے متصلہ گاؤں گوہکیر کے بندوگول سے صرف 3کلومیٹر کے فاصلے سے پانی لانے کی بجائے 12کلومیٹر کے فاصلے سے پانی لانے کا منصوبہ بناکر حکومتی خزانے کو بہت ہی بھاری نقصان پہنچارہے ہیں جس کا سخت نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ضلعی انتظامیہ زور زبردستی اور جبر سے ایک گاؤں سے پانی لے کر دوسرے گاؤں کو دے سکتے ہیں تو وہ پہلے جغور گاؤں سے پانی لے کر اورغوچ گاؤں، ریشن سے زئیت گاؤں اور بونی سے پانی لے کر چرون اویر کو دلواکر دیکھادیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ اہالیان بروم کو مستقبل میں شدید جانی ومالی خطرے سے بچانے کے لئے متنازعہ پائپ لائن کو منسوخ کیا جائے۔