تازہ ترین
پی ٹی آئی لوئر چترال کا 8 فروری کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مشعل بردار جلوس کا اعلان

چترال (نامہ نگار)پاکستان تحریکِ انصاف لوئر چترال کے زیرِ اہتمام 8 فروری کی ملک گیر ہڑتال کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی قیادت اور ذیلی تنظیموں نے احتجاجی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی۔ اجلاس کی صدارت ضلعی عہدیداران نے کی، جس میں پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری، ضلعی کابینہ کے اراکین، تحصیل صدور، یوتھ ونگ کے عہدیداران اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی چیئرمین عمران خان کی کال پر لبیک کہنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔



