ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال عیسیٰ محمد خان نے ایون بازار کا جامع معائنہ کیا۔ اس دوران قصابوں، مرغی فروشوں، نانبائیوں، جنرل اسٹورز اور سبزی فروشوں کی دکانوں کو تفصیلی طور پر چیک

چترال (نمائندہ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدایت پر،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال عیسیٰ محمد خان نے ایون بازار کا جامع معائنہ کیا۔ اس دوران قصابوں، مرغی فروشوں، نانبائیوں، جنرل اسٹورز اور سبزی فروشوں کی دکانوں کو تفصیلی طور پر چیک کیا گیا۔ اے اے سی ٹو کی گاڑی پہنچتے ہی کئی دکانداروں نے معائنے سے بچنے کے لیے اپنی دکانیں اچانک بند کر دیں، جس کے نتیجے میں ایسی دکانوں کو سیل کر کے ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کر لی گئیں۔ اس کارروائی کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 16 ایف آئی آرز درج کی گئیں اور 12 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ دکانداروں اور تاجر برادری کو واضح طور پر مطلع کیا گیا کہ قوانین اور ضوابط کی کسی بھی خلاف ورزی پر، بالخصوص رمضان کے دوران، کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ درین اثناء ایون کے عوام نے رمضان المبارک کے دوران ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پرائس کنٹرول کی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔





