Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جے یوآئی چترال کا کالاش برادری کے2افراد کے قتل اور مال مویشیوں کو سرحد پار لے جانے پر سخت غم وغصے کا اظہار

چترال(بشیر حسین آزاد)جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے امیر قاری عبدالرحمن قریشی اورجنرل سیکرٹری ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور نے ایک اخباری بیان میں بمبوریت کے مقام پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی طرف سے کالاش برادری کے2افراد کے قتل اور مال مویشیوں کو سرحد پار لے جانے پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں جے یو آئی کالاش برادری کے ساتھ ہے۔انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، کور کمانڈر پشاور اور آئی جی کے پی کے سے اپیل کی ہے کہ کلاش برادری کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے ۔اُنہوں نے وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے کالاش برادری کے ساتھ اس جانی ومالی نقصانات کے موقع پر بھرپور مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button