Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ممبرصو بائی اسمبلی بی بی فوزیہ نے دروش کے پرائیویٹ سکول دی لرنر میں بچوں پر جسمانی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

چترال (ڈیلی چترال نیوز)رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری سیاحت بی بی فوزیہ نے گزشتہ روز دروش کے پرائیویٹ سکول دی لرنر میں بچوں پر جسمانی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ متعلقہ سکول میں بچوں کو بہتر تعلیم کے بجائے مارپیٹ ہو رہی ہے۔اس افسوسناک واقعہ کے متعلق وزیر اعلٰی اور وزیر تعلیم کو بھی آگاہ کیا ہے۔وزیر تعلیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ استاد کے خلاف انکوائیری کا حکم دے دیا ہے۔اُنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ٹیچر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔بی بی فوزیہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر کو ہدایت کی کہ اُس سکول کےNOCکو ختم کرنے کے لئے بورڈ سے رجوع کیا جائے۔تاکہ آئندہ اس طرح کے ناخوشگوارواقعات پیش نہ آئے ۔ایم پی اے نی بی فوزیہ نے بچوں کے والدین سے بھی درخواست کی کہ اس کیس کی تحقیقات میں مکمل تعاون کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button