تازہ ترین

پولیس فورس کے افسروں اور جوانوں نے قربانی کی لازوال داستان رقم کی ہے اور ہماری چین اور سکھ کی خاطر وہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے/ڈسٹرکٹ ناظم ۔ایس پی چترال

چترال (ڈیلی چترال نیوز) ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ نے پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہماری جان، مال اور آبرو کی حفاظت کے لئے اپنی زندگیاں قربان کرکے اپنے رب کے پاس جاپہنچے اور چترال کی پولیس فورس شرافت اور شاندار روایات کے امین ہیں اور یہ معاشرے کی طرف سے ان کو ملا ہوا ورثہ ہے جسے قائم ودائم رکھنے کی ضرورت ہے ۔ جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مملکت خداداد پاکستان بھی قربانیوں ہی کا نتیجہ اور ثمر ہے اور اسے قائم رکھنے کے لئے بھی قربانی ہی کی ضرورت ہوگی اور 22پولیس فورس کے افسروں اور جوانوں نے قربانی کی لازوال داستان رقم کی ہے اور ہماری چین اور سکھ کی خاطر وہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے۔ ضلع ناظم نے پاک فوج کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کالاش وادی بمبوریت میں فوج نے دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے یہ پیغام دی ہے کہ چترال کی پرامن فضامیں دہشت گردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان اور پولیس کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گے ۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ پولیس افیسر آصف اقبال مومند نے کہاکہ وطن عزیز میں دہشت گردی سے خیبر پختونخوا پولیس سب سے ذیادہ متاثر ہوئی جس کے جوانوں IMG_20160803_224110نے سروں کی فصل کٹاکر اپنی سرزمین کو امن سے دوبارہ آشنا کردیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ناکامی اس وقت ہوتی ہے جب قوم اور اس کے ادارے ایک صفحے پر نہ ہوں لیکن ہمارے لئے یہ بات فخر کی باعث ہے کہ ہم سب ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس فورس کی قربانیوں کا پوری قوم معترف ہے اور ا س کی قربانیوں کے طفیل نئی نسل بہتری کی راہ پر گامزن ہے ۔ اس موقع پر معروف عالم دین مولانا اسرا را لدین الہلال، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولیٰ اور مقامی سکولوں کے طلباء نے بھی دن کی مناسبت سے تقریرکی۔ تقریب سے پہلے ضلع ناظم اور ڈی پی او نے پولیس لائنز کے احاطے میںیاد گار شہداء پر پھول چڑہائے اور سلامی دینے کے بعد فاتحہ خوانی کی ۔ بعدازاں پولیس افسران اور جوانوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی قائم کردہ بلڈ کیمپ میں خون کے عطیات دے دئیے جن میں ڈی پی او بھی شامل تھے۔ ڈی پی او آصف اقبال مومند نے چترال ٹاؤن اور مضافات میں واقع پولیس شہداء کے گھروں میں تخائف پیش کئے اور شہیدوں کے مزاروں پر فاتحہ خوانی کی۔ ایس پی انوسٹی گیشن طارق کریم، ڈی ایس پی محمد خالد، ظفر احمد، عبدالستار خان اور علاقے کے ریٹائرڈ پولیس افسران کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

21

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button