Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ایچ ای سی کی معائنہ ٹیم کا دورہٗ ایس بی بی یو چترال کیمپس

چترال (نامہ نگار)اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کی معائنہ ٹیم نے ہفتے کے روز شہید بے نظیربھٹویونیورسٹی چترال کیمپس کا دورہ کیا۔ شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی کی طرف سے رجسٹرار بادشاہ حسین، ڈائریکٹر کیوای سی ڈاکٹر محمدکمال خان، چترال کیمپس کے چیف کوارڈینیٹر محمودخان اور یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار و پی آراو انورزادہ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور یونیورسٹی کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات سے ٹیم کو آگاہ کیا۔ اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کی ٹیم نے چترال کیمپس میں موجود انتظامی وتدریسی سہولیات بشمول لائبریری، کمپیوٹر لیب، بایولوجیکل سائنسز کی لیبارٹریوں ، کلاس رومز اور دفاترکا تفصیلی معائنہ کیا اور تمام تدریسی اور انتظامی عملے سے بھی ملاقات کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button