Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

گلگت بلتستان کے ایک اور ہو نہار سپوت حمزہ گلگتی ہائیر ایجوکیشن کمیشن فارن سکالر شپ کے لئے منتخب۔

گلگت(پ ر)ہائر ایجو کیشن کمیشن پاکستان کے تحت پورے پاکستان سے اوپن میرٹ انٹرویو میں کامیاب ہوکر سنٹرل یورپ کے ملک ہنگری کے لئے گلگت بلتستان ضلع غذر کے گاؤں پھنڈر سے تعلق رکھنے والے ہونہار سپوت حمزہ خان گلگتی پی ایچ ڈی سکالر شپ کے لئے منتخب ہوگئے۔حمزہ خان گلگتی اوپن میرٹ میں پورے پاکستان سے پی ایچ ڈی کے لئے منتخب ہونے والے دس سکالر ز میں سے گلگت بلتستان کا واحد سپوت ہے۔اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن آڈوٹیریم میں سکالر شپ ہولڈرز کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی جسمیں وزیرِ مملت برائے تعلیم انجینئیر بلیغ الرحمن، ہنگری کے سفیر مسٹراستوان زیبو، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر مختار احمد، وفاقی سیکریٹریز، یونیورسٹیز کے وائس چانسلرزاور طلباء و طالبات کے علاوہ Hec 1_oان کے والدین اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔اس موقع پر قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف بھی موجود تھے۔یاد رہے حمزہ خان اس سے پہلے مقامی اخبارات میں علاقائی مسائل پر لکھتے بھی رہے ہے۔ انہوں نے کراچی سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی تھی اور پبلک اسکول اینڈ کالج جوٹیال میں میتھمیٹکس (Mathematics)کے لیکچرر تھے۔انہوں نے سکالر شپ ملنے پر کالج سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ حمزہ خان گلگتی نے اپنے اس کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کی دعاؤں اپنے بھائیوں اور فیملی ممبرز کی بے پناہ حوصلہ افزائی اور دوستوں کے نیک مشوروں کے سر باندھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اللہ پر کامل یقین کے ساتھ محنت سے پھل مل کر ہی رہ جاتا ہے۔ انسان کو آگے بڑھنے کی جستجو جاری رکھنا چاہئیے۔بڑے مقاصد کے لئے چھوٹے مقاصد کی قربانی دینی پڑ جائے تو دریغ نہیں کرنی چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس کا خواب تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی سپانسر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے اُسے سکالر شپ مل جائے۔آج اللہ کے فضل اور والدین کی دعاؤں سے یہ خواب پورے ہونے جا رہا ہے۔
تقریب کے دوران سکالر شپ ہولڈرز میں سر ٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button