چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) سید احمد خان نے ایک اخباری بیان میں کوئٹہ خودکش دھماکے میں جان بحق وکلاء ،صحافی اور عام شہریوں کے شہادت پر انتہائی غم کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔سید احمد خان نے کہا کہ ایسے واقعات سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک سے دہشت گردی ختم کرے گی،ملک میں آمن کے ساتھ معاشی خوشحالی لائینگے۔اُنہوں نے کہا کہ قوم کو دھرنوں اور منفی سیاست کو چھوڑ کر ایک ہونے کی ضرورت ہے۔