266

ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ اور ایم پی اے سیدسردار حسین ریشن بجلی گھر کی بحالی کا وعدہ پورکریں۔بصورت دیگر ہرتال اور مظاہروں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیاجائیگا۔عمائدین اپر چترال

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)اپر چترال کے عمائدین عبدالرب،سید سردار حسین شاہ،محمد نبی خان،شیر نواز،ریٹائرڈصوبیدار میجر عبدلغفار،مولانا یونس،عبدالقیوم وغیرہ نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ اور ایم پی اے سیدسردار حسین کو ریشن بجلی گھر کی بحالی کا وعدہ پورا کرنے مطالبہ کیا ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ریشن بجلی گھر کی تعمیر کے سلسلے میں اپر چترال کے عمائدین نے ریشن میں احتجاج اور دھرنا دیا تھا۔جس پر ڈی سی چترال اور ایم پی اے سیدسردار حسین نے موقع پر مظاہرین سے دھرنا اور ہرتال ختم کرنے اور بجلی گھر کی بحالی کا وعدہ کیا تھا جس پر ہڑتال ختم کی گئی تھی اور وفد کو پشاور جانے کو کہا گیا۔وفد نے پشاورمیں پیڈو کے سی ای او اورپاؤر سیکرٹری سے ملاقات کیں۔اور ورکشاپ میں پڑے ہوئے سامان کا بھی معائنہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ورکشاپ کے زمہ داروں نے ریپرنگ کے لئے 6کروڑ روپے کا ڈیمانڈ کیا ہے اور دو مہینے میں سامان تنصیب کرکے بجلی گھر کو چالو کرنے کا کہا ہے اور ایک سال کی گارنٹی بھی دینے کو تیار ہے۔عمائدین نے ڈی سی چترال سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق بجلی گھر کو چالو کریں اور ورکشاپ والے کو رقم کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں ۔بصورت دیگر احتجاج ،دھرنا اور مظاہروں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائیگا جسکی زمہ داری ڈسٹرکٹ انتظامیہ پر عائدہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں