292

جماعت اسلامی یوتھ چترال کی طرف سے یوتھ کنونشن کا انعقاد

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)جماعت اسلامی یوتھ کی طرف سے 9 اگست دفترجماعت اسلامی ضلع چترال مولانا مودوی ہال میں ایک عظیم شان یوتھ کنونشن منعقد ہوا۔اس پروگرام میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا ہ مشتاق احمد خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔جماعت اسلامی چترال کے امیر مولانا جمشید احمد بھی ان کے ہمراہ کنونشن میں شریک ہوئے۔کنونشن میں جماعت اسلامی یوتھ کے 300 سے زائد عہدیداروں نے شرکت کی۔صدر جماعت اسلامی یو تھ ضلع چترال وجیہ الدین نےکارکردگی رپورٹ اور مستقبل کے لئے منصوبہ عمل پیش کیا۔صدر وجیہ الدین نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک 8 یونین کونسلز اور 32 ویلج کونسلز میں تنظیم سازی ہوئی ہے۔ابھی تک پانچ ہزار یوتھ کی ممبر سازی بھی ہوچکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ چترال ایک پسماندہ علاقہ ہے یہاں کے نوجوانگوناگوں مسائل سے دوچار ہیں۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا ہ مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کی 13 کڑوڑ نوجوان حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے ضائع ہو رہے ہیں۔ان نوجوانو ں کوروزگار ،تعلیم،کھیل سے لیکر صحت تک کے سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔اُنہوں نے جماعت اسلامی یوتھ کو حدف دیا کہ اگلے سیشن تک 10 ہزار نوجوانون کو جماعت اسلامی یوتھ کے ممبر بنایا جائے۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوان اپنے معاشرے کی معاشرتی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں