Skip to content
چترال (ڈیلی چترال نیوز)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے FCPSکالج دروش کا دورہ کیا اس موقع پر FCPSکالج دروش میں دو نئے کلاس روم اور چھ عدد واش روم کا افتتاح FCPSکالج چترال کا ہونہار طالب علم مختار احمد کے ہاتھوں کرایا گیا ۔جنہوں نے سال 2016کے تحت ہونے والے میٹرک امتحانات میں ضلع چترال میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی ۔یاد رہے طالب علم مختار احمد اسٹنٹ پروفیسر سردار احمد گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کا بیٹاہے۔اس موقع پر کمانڈنٹ چترال
سکاؤٹس نے FCPSدروش کے اساتذہ اور سٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ معاشروں میں افراد کی قدرتی حسِ اخلاق حْسنِ اخلاق میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ عقیدہ، یقین، مقصدیت اور پہل کرنے کی اہمیت ایسے اعلیٰ اوصاف ہیں جو تعلیم یافتہ افراد کی زندگی کو بامعنی اور تخلیقی بنا دیتے ہیں۔ ملی نظامِ تعلیم کا دوسرا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ ہم اپنے تہذیبی ورثے، علمی روایات، ثقافتی زیور اور اعلیٰ اقدار کو نہ صرف سنبھال کر اْن سے مستفید ہوں بلکہ اْن کا ایک تنقیدی جائزہ لیکر اْن میں بدلتے ہوئے ماحول اور حالات کے مطابق نئے رنگ بھی بھریں تخلیقی تعمیر نو کا یہ عمل بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں معیاری تعلیم پر زور دیاجائے تاکہ مقابلے کے اس دور میں چترال بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔

اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں