تازہ ترین
چترال میں جشن آزادی کی تیاریاں زورو شور سے جاری ۔ خصوصا بچوں میں اس مرتبہ بہت زیادہ جوش وخروش دیکھا جا رہا ہے


ادارہ اے وی ڈی پی اور سکول انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیا جائے گا ۔ اور یہ اپنی نوعیت کی منفرد تقریب ہوگی ۔ جس میں بڑی تعداد میں اقلیتی برادری شرکت کرے گی ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال مظر علی شاہ نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال شہر کے معروف د رسگاہ گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول میں جشن آزادی کی بہت بڑی تقریب منعقد کی جائے گی ۔ جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ۔ اس تقریب میں ضلع کے نمایندگان کے علاوہ باہر سے مہمانان کی شرکت متوقع ہے ۔ درین اثنا آزادی کی خوشی میں پہلی مرتبہ جشن آزادی سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ اور 14اگست کے دن پولو ، فٹبال ، رسہ کشی ، ٹیبل ٹینس ،بیڈمنٹن وغیرہ کے فائنل میچز کھیلے جائیں گے ۔ جوکہ 8اگست سے شروع ہو چکے ہیں ۔جبکہ اسی روز اختتامی پروگرام کلچرل شو کا ہو گا ۔