Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

کستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کر دیا،رحمت غازی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاکستان تحریک انصاف چترال کے سینئررہنما ممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی چترال رحمت غازی ،الطاف گوہرایڈوکیٹ اوررضی الدین نے گذشتہ روز یوسی شیشی کوہ کادورہ کیا۔اس موقع پرپینگاڑمیں پارٹی ورکروں اورمعزیرن علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کوصوبے میں اقتدارملنے کے بعدتبدیلی کے لئے بہت ہوم ورک کیاہے اس دوران نہ صرف مسائل کی نشاندہی کی ہے بلکہ مسئلے کے حل کے طریقے بھی طے کیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کر دیا۔ جبکہ کرپشن سے پاک شفاف نظام کے 6ذریعے عوامی مسائل حل کرنے سے متعلق پالیسیوں کی بدولت پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں روزبروزاضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ مختلف پارٹیوں کے ورکرز بھی جوق در جوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔دریں اثنا مقامی سطح پر ایک فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا جانے والا تھا ۔ لیکن دو ٹیموں کے ما بین پیشگی تنازعے کی بنا پر فائنل نہیں کھیلا جا سکا ۔ اور بڑی تعداد میں موجود شایقین کو مایوسی ہوئی

21

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button