Breaking News

بونی میں تین روزہ پولوٹورنامنٹ اختتام پذیر، چترال کے لوگ اس مشکل دورمیں گھوڑے پال کر اپنی ثقافت سے دلی وابستگی کاثبوت دیتے ہیں۔ایم پی اے سردارحسین شاہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)جشن آزادی کے موقع پر ویلج کونسل بونی ون کے زیراہتمام ہونے والی تین روزہ پولوٹورنامنٹ اختتام پذیرہوئی جس میں دس ٹیموں نے حصہ لیا ۔جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافی اورانعامات تقسیم کئے گئے ۔اس رنگارنگ پروگرام کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی سید سردارحسین شاہ نے پولوکھلاڑیوں اورشائقین پولو سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے شاہانہ مزاج لوگ اس 12مشکل دورمیں گھوڑے پال کر اپنی ثقافت سے دلی وابستگی کاثبوت دیتے ہیں۔انہوں نے عوام اورکھلاڑیوں کی جذبات کومدنظررکھتے ہوئے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے ایک شاندار اسٹیڈیم کی تعمیر کااعلان کیا جو کہ جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا اور کھیلوں کے شائقین و کھلاڑی اس سے استفادہ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کوشٹ اورسنوغرکے جنالی کی مرامت کی جارہی ہے تیاری کی آخری مرحلے میں ہیں ۔ایم پی ا ے سردارحسین شاہ نے کہاکہ عنقریب سب ڈویژن مستوج میں چیف منسٹرپولوٹورنامنٹ شروع کیاجائے گاجس کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک خود کریگا۔ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام ٹیموں کیلئے دس دس ہزارروپے کااعلان کیا۔اس موقع پر وی سی ناظم محمدپرویزلال،نائب ناظم احسان الرحمن،کونسلرغلام قادر،عبدا لصمد،یوتھ کونسلرصاحب گارداود،خواتین کونسلرخونزہ اوررابعہ بی بی بھی موجودتھے ان کی نمائند گی کرتے ہوئے چیئرمین ویلج کونسل بونی ون محمدپرویز لال نے کہاکہ بونی کے عوام کے 13جذبات کی قدرکرتے ہوئے جشن آزادی کے موقع پر پولوٹورنامنٹ رکھی جس کوکامیاب بناکریہاں کے عوام نے اپنے حب ا لوطنی کاثبوت دیا۔ اس موقع پر تحصیل ممبر یوسی چرون سردارحکیم،میجرپاک آرمی سلطان ولی اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن مستوج نورالامین بھی کھلاڑیوں میں انعانات اورٹرافی تقسیم کئے۔

About ایڈیٹر انچیف

سید نذیر حسین شاہ چترال ایک جانے مانے صحافی ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے مختلف اخباروں اور ٹی وی چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں انہوں نے ابلاع عامہ میں ڈپلوما حاصل کی ہوئی ہے اور ان کے اخبار ڈیلی چترال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ چترال سے شائع ہونے والا یہ دوسرا اخبار ہے جس کو حکومتی سطح پر سرپرستی حاصل ہے۔

Check Also

نوتعینات ڈپٹی کمشنرلوئر چترال محسن اقبال باقاعدہ چارج سنبھالیا

چترال(نامہ نگار)نو تعینات ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز محسن اقبال نے(PAS) باقاعدہ چارج سنبھالنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *