چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)لیفٹیننٹ جنرل آصف سوکھیرا ڈی جی ایم ایس (آئی ایس) سرجن ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروس (انٹر سروس) اور میجر جنرل سہیل حفیظ (ڈی جی) ڈائریکٹر جنرل سرجری پاکستان آرمی نے چترال سکاؤٹس ہسپتال کا دورہ کیا۔چترال سکاؤٹس ہسپتال میں سارے ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔اور ہسپتال میں موجود تمام سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے حیریت دریافت کی اورعلاج کی سہولیات سے حوالے سے بھی دریافت کیا۔لیفٹیننٹ جنرل آصف سکھیرا کو چترال سکاؤٹس ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔