Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ایس آر ایس پی کا دروش میں تھرڈ ڈائیلاگ کی تقریب/مرکز آباد کے سڑک کی تعمیر کے لئے فنڈ کی منظوری

دروش(نامہ نگار) سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے پی پی آر پراجیکٹ کے زیر اہتمام گذشتہ دنوں ویلج کونسل آڑیاں دروش کے گاؤں مرکز آباد کے سڑک کی تعمیر کے حوالے سے تھرڈ دائیلاگ کی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کی صدارت ممبر ضلع کونسل چترال شہزادہ خالد پرویز نے کی جبکہ اس موقع پر ممبر تحصیل کونسل قاضی قسوراللہ قریشی، شہزادہ ہشام الملک ،ناظم ویلج کونسل بازار طارق عزیز، ناظم ویلج کونسل آڑیان ناصرالدین، نائب ناظم آڑیاں فاروق علی شاہ، ایل ایس او چیئرمین عبدالوسیع، وی او صدر ظاہر خان ، کونسلر جمشید عالم سمیت دیگر عمائدین اور مقامی کمیونٹی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قاری جمال ہاؤس میں منعقد ہونے والے اس تقریب سے شہزادہ خالد پرویز، قاری جمال عبدالناصر،شہزادہ ہشام الملک، قاضی قسوراللہ قریشی، حاجی شیر زمین ، ظاہر خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے چترال بالخصوص دروش کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے پر ایس آر ایس پی کے کردار کی تعریف کی ۔ انہوں نے ادارے کے سربراہ شہزادہ مسعود الملک کے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس آر ایس پی کی وجہ سے دروش جیسے علاقے میں ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو ا ہے۔ مقررین نے مقامی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ آپس میں ہر قسم تعصبات اور نفرتوں کو ختم کریں اور مل جل کر ملکی ترقی کے لئے کوششیں کریں تاکہ ترقی کے مواقع سے استفادہ کیا جا سکے۔ ایس آر ایس پی کے منیجر صلاح الدین صالح نے شرکاء تقریب کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انکا ادارہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں بلاتفریق کام کررہے ہیں اور اب یہ مقامی تنظیمات پر منحصر ہے کہ وہ کس حد تک ان مواقع سے فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپس کے چھوٹے چھوٹے اختلافات کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کی تقریب گاؤں مرکز آباد کیلئے سڑک کی تعمیر کے حوالے سے ہے جس کے لئے مقامی کمیونٹی نے درخواست دی تھی جوکہ منظور ہوچکی ہے اور آج دو تنظیمات کو منصوبے کا پہلا چیک دیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے پر 33لاکھ روپے لاگت آئے گی جس میں 28لاکھ روپے ایس آر ایس پی مہیا کریگی جبکہ بقیہ 5لاکھ روپے کمیونٹی شیئر ہوگی اور یہ منصوبہ دو مہینے میں مکمل کیا جائیگا۔ ایس آر ایس پی کے لائیولی ہوڈ آفیسر عبادالرحمن اور ڈسٹرکٹ انجنیئر ربانی نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ تقریب کے آخر میں شہزادہ خالد پرویز، قاضی قسور اللہ قریشی اور شہزادہ ہشام الملک نے مقامی تنظیمات میں چیک تقسیم کئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button