Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جنرل ضیا الحق کی 28ویں برسی منائی جارہی ہے

اسلام آباد -سابق صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق کی آج 17اگست کو28ویں برسی منائی جارہی ہے۔ سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل محمد ضیاء الحق 12اگست1924ء کو بھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے، مارشل لاء کے ذریعے90روز کیلئے صدارت سنبھالنے والے محمد ضیاء الحق نے 11سال حکومت کی اور 17اگست1988ء کو ان کے انتقال کے بعد ان کا دور حکومت ختم ہوا، جنرل ضیاء الحق17اگست1988ء کو طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہوئے اور ان کو اسلام آباد میں فیصل مسجد کے قریب دفن کیا گیا۔ اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ( ضیاء الحق) نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں خصوصی تقاریب کا اہتمام ہے جس میں مختلف شہروں سے لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے :-

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button