Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ایس بی بی یو یونیورسٹی کیمپس کیلئے زمین نہ ملنے کا بہانہ بنا کر کیمپس کو بند کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت کے منفی اقدام کا نوٹس لیا جائے

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما اور سماجی کارکن ظفراللہ پرواز نے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے اپیل کی ہے ۔ کہ بونی چترال میں بینظیر یونیورسٹی کیمپس کیلئے زمین نہ ملنے کا بہانہ بنا کر کیمپس کو بند کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت کے منفی اقدام کا نوٹس لیا جائے ۔ اور کیمپس کی تعمیر کے حوالے سے اپنے اختیارات استعمال کرکے اپر چترال کے بچے بچیوں کو اعلی تعلیم سے محروم کرنے کی سازش کو ناکام بنا یا جائے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ 2012میں بونی SBBUکا کیمپس قائم کیا گیا ہے ۔ جبکہ یو نیورسٹی کیلئے کمیونٹی نے اپنے شاملاتی آراضی سے زمین مہیا کی ہے ۔ اور مذکورہ دستاویزات قانونی شکل دینے کیلئے گذشتہ تین سالوں سے ایس ایم بی آر میں پڑے ہوئے ہیں ۔ لیکن اب یونیورسٹی کیمپس کی تعمیرشروع کرنے کی بجائے زمین نہ ملنے کا بہانہ بنا کر کیمپس کو ہی لپیٹنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ جو کہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت کی تعلیم دشمنی کا کُھلا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ اپر چترال کے زیرتعلیم بچے بچیوں میں اس حوالے سے انتہائی اضطراب پایا جاتا ہے ۔ اور طلبہ و والدین صوبائی حکومت کے فیصلے کی شدید الفاط میں مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا ۔ کہ صوبائی حکومت نے اگر یہ قدم اُٹھایا ۔ تو اس کے بہت منفی نتائج نکلیں گے اور اپر چترال کی تین لاکھ کی آبادی احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پی ٹی آئی کی حکومت تعلیم کے سلسلے میں خود کو ہیرو بنا کر پیش کرنے سے نہیں تھکتی ۔ جبکہ حقیقت یہ ہے ۔ کہ اس صوبے میں یہ حکومت تعلیم کا سب سے بڑا دُشمن ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا ۔ کہ کیمپس کو ختم کرنے کے حوالے سے کسی حکومتی اقدام کا عوام مستوج کی طرف سے انتہائی سخت رد عمل ہو گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button