Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ستمج تریچ میں 30KVAمنی ہائیڈرل پاؤرپراجیکٹ کاافتتاح کیا،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس مہمان خصوصی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ اورسی ای او سرحدرورل سپورٹ پروگرام شہزادہ مسعود الملک نے ستمج تریچ میں 30KVAمنی ہائیڈرل پاؤرپراجیکٹ کاافتتاح کیا۔یہ پراجیکٹ یورپین یونین کی مالی تعاون سے تعمیر کیاگیا۔اس موقع پر علاقے کے عوام، منتخب نمائندے اوردیگرمغرزین کی کثیرتعدادنے شرکت کی جنہوں نے اس منصوبے کوعلاقے کی ترقی کیلئے پہلی کوشش قراردی اورکہاکہ اس سے علاقے میں خوشحالی کے نئے راستے کھلیں گے۔اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کہاکہ ایس ارایس پی نے چترال کے مختلف پسماندہ علاقوں میں منی ہائیڈرل پاوربناکرعوام کوسستی بجلی فراہم کررہاہے جہاں بجلی نہیں وہاں مائیکروہائیڈرل پاورپلانٹ لگاکرلوڈشیڈنگ کوختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

IMG_5590

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button