گلگت ( بیو رو رپورٹ) چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مولانا سلطان رئیس اور کواڈنیٹر فدا حسین سے غداری اور دہشت گردی کے مقدمات کو کا لعدم قرار دیتے ہوئے ان دفعات کو ختم کر دیا گیا۔سموار کے روز دونوں رہنماوں کے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں گواہ و ثبوت نہ ہونے پر انسداد دہشت گردی کا دفعہ و غداری کا دفعہ 124A سمیت 506کو ختم کر دیا اور ضمانت پر رہا کر نے کا حکم دے دیا ،با قی ماندہ دفعات قابل ضمانت 147.341اور 153ہیں جس پر ضما نت کے بعد رہا کر دیا جا ئے گا ۔