Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ یونیورسٹی کے لئے قا قلشٹ موزون ترین جگہ ہے۔انیس الرحمن

چترال (بشیر حسین آزاد) انیس الرحمن یوتھ کونسلر وی سی ریشن نے ایک اخباری بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ یونیورسٹی کے لئے بہت بڑے پیمانے پر زمین کی ضرورت ہوگی جوکہ پہلے ہی سے سرکار کے پاس قا قلشٹ کی صورت میں موجود ہے۔قاقلشٹ کی خصوصیات یہ ہے کہ وہ سرکار کی ہے اور سیلاب سے بالکل محفوظ ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سب ڈویژن چترال میں پہلے ہی یونیورسٹیز کے کیمپس کام کررہے ہیں اور صوبائی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ یونیورسٹی پر کام جاری ہے۔وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ یونیورسٹی سب ڈویژن مستوج کے محفوظ مقام قاقلشٹ میں بنانا چاہیئے۔اُنہوں نے اس حوالے سے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین ،ضلعی صدر سید احمد خان اور ڈی سی چترال اُسامہ احمد وڑائچ سے گزارش کی کہ وہ اس حوالے سے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button