Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

نامور عالمدین اور جماعت اسلامی کے سابق تحصیل امیر مولانا اسرارالدین نے 2018کے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)چترال کے معروف عالم دین اورجماعت اسلامی کے ضلعی مجلس شوریٰ کے رکن و سابق تحصیل امیر مولانا اسرار الدین الہلال کی طرف سے الیکشن 2018 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کے اعلان اور حاضرین سے اپنے حمایت میں ہاتھ کھڑا کرنے کا واقعہ نہ صرف چترال ٹاؤن میں بلکہ پورے ضلع میں موضوع بحث بن گیا ہے ۔ مختلف حلقے اس حوالے اپنے نقطہ نظر اور تجزیہ پیش کررہے ہیں اور مولانا کے اعلان کو اہمیت دی جارہی ہے اور اسے کسی بڑے سیاسی کھیل کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ مولانا الہلال نے عید کی وعظ کے دوران چترال میں سیاسی قیادت کی نااہلی اور عوام کے لئے کچھ کرنے میں ان کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ ایک غیر متنازعہ شخصیت کے مالک ہیں جس کو اسماعیلی برادری کے ساتھ ساتھ پی پی پی اور پی ٹی آئی سمیت مسلم لیگ کے ووٹ بھی پڑجائیں گے۔ انہوں نے اپنی جماعت کے خلاف مزید بغاعت کرتے ہوئے قربانی کی کھالیں صرف اور صرف دارالعلوم ریحان کو ٹ کو دینے اور جماعت اسلامی سمیت کسی بھی پارٹی کے این جی اوز کو نہ دینے کی تاکید کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button