Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں گندم کی فروخت میں غفلت کی تفصیلی آڈٹ کی جائے گی اورمرتکب ملازمین کے خلاف عدالتی کارروائی کی اجازت دی ۔وزیرخوراک حاجی قلندر

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال )خیبرپختونخواکے صوبائی وزیرخوراک حاجی قلندرخان لودھی کی زیرصدارت پرادنشل فوڈکمیٹی کااجلاس گذشتہ دوزپشاورمیں منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری عصمت اللہ گندہ پور،ڈپٹی سیکرٹری فنانس سیدنوراحمدشاہ ،ڈپٹی سیکرٹری قانون شاہجہان اورڈائریکٹرخوارک سید منیرحسین شاہ کے علاوہ کمیٹی کے دیگرعہدیداران نے شرکت کی ۔کمیٹی نے محکمہ خوراک دس نکاتی ایجنڈے کے امورکوزیربحث لایااورفیصلہ کیاکہ ڈی آئی خان میں موجودہ گندم کوقانون کے مطابق نیلام کیاجائے جبکہ پٹ سن کے گودام کامعاملہ مجازحکام کوبھیجاجائے جبکہ محکمہ خوراک کواپنی ضروریات کے مطابق گندم کے تحفظ کے لئے دوائی خریدنے کی اجازت بھی دی گئی ۔علاوہ ازین ضلع چترال میں گندم کی خریدوفروخت میں مبینہ غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف تادیبی اورعدالتی کارروائی کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی اورتفصیلی آڈٹ کرنے کافیصلہ بھی کیاگیا۔اجلاس کے دوران محکمہ خوراک کے فیلڈسٹاف کے لئے تقریبا75عددموٹرسائیکلوں کی خریداری کافیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں کہاگیاکہ مقامی انتظامیہ کی مشاورت سے گندم کی سیل پوائنٹس کوجاری رکھاجائے تاکہ صارفین کورسائی حاصل ہواورمقامی لوگوں کوشکایات کاموقع نہ ملے تاہم کمیٹی نے گندم کی قیمت ایڈوانس اداکرنے کی ضرورت پرزوردیااورمقامی فلورملوں کوپنچاب کی طرزپرگندم کی سپلائی کی بھی منظوری دی ۔اجلاس میں کمیٹی کوبتایاگیاکہ اس سال گندم کی خریداری سے حکومت کودوارب روپے کافائدہ ہواہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button