Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پسماندہ اضلاع کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔مظفر سید ایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے یقین دلایا ہے کہ ضلع دیر پائیں میں تعلیم، صحت و صفائی، آبنوشی، بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اس علاقے کے محنت کش اور غیور عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے صوبائی حکومت کے پاس مالی وسائل کی کوئی کمی نہیں البتہ اس سلسلے میں تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں دیر پائیں کے ضلعی نائب ناظم حاجی عبدالرشید کی قیادت میں کونسلروں کے پچاس رکنی نمائندہ وفد سے باتیں کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ دیر پائیں کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں خصوصاً گیس اور بجلی کے مسائل حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے بات چیت بھی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے تنگی پائیں اور شنئی روڈ کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر مکمل کی جارہی ہے بخت بلندہ میں ہیوی ڈیوٹی ٹرانسفارمر لگا دیا گیا ہے اور گنجان آبادی والے اس گاؤں میں وولٹیج کا مسئلہ ختم کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عام آدمی کو سہولیات کی فراہمی کیلئے خیبر پختونخوا حکومت جو بھی اقدامات اٹھا رہی ہے ان کی کامیابی کیلئے اتحادی جماعتوں کے تمام مرکزی لیڈر ہمارے ساتھ کھڑے ہیں جو کوئی بھی غلط کام ہر گز قبول نہیں کرتے اور وہ صوبائی حکومت کی کارکردگی سے بھی پوری طرح باخبر ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے وعدے کے مطابق بھاری اختیارات اور وسائل بلدیاتی اداروں کو منتقل کر دیئے ہیں حتیٰ کہ تعلیم اور صحت جیسے محکموں میں تقرریاں اور تبادلے بھی ضلعی حکومتوں کے دائرہ اختیار میں ہیں منتخب بلدیاتی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ بلدیاتی نظام پر اس کی روح کے مطابق عمل کرکے عام اور خصوصاً غریب اور بے کس آدمی کی حالت بدلنے کیلئے صوبائی حکومت کی مدد کریں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اصلاحات پر اصل عملدرآمد بلدیاتی کونسلروں نے کرنا ہے جس کیلئے انہیں اختیارات دیئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ٹریفک وارڈن سروس، ڈبلیو ایس ایس پی اور ریسکیو 1122سمیت اہم سہولیات اور شہروں کی خوبصورتی کے اقدامات کو ہر ضلعی صدرمقامات تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے مظفر سید ایڈوکیٹ نے بتایا کہ صوبے کے تیرہ ہزار پرائمری سکولوں میں اضافی کمروں اور دس ہزار سے زائد سکولوں کی چار دیواری کی تعمیر کے علاوہ ان سکولوں میں پانی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کا کام بھی مطلوبہ مالی وسائل کے ساتھ ضلعی حکومتوں کے حوالے کیا گیا ہے اور اسلئے آئندہ کوئی بھی کمی متعلقہ بلدیاتی نمائندوں کی کمزوری تصور ہو گی وفد نے ضلع میں ترقیاتی اقدامات کی کامیابی پر وزیرخزانہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دایا مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ نچلی سطح پر عوام کو بااختیار بنا کر وسائل بھی ان کے حوالے کر دیئے گئے ہیں اور ہر سطح کی منتخب بلدیاتی کونسلوں کے فرائض اور ان کا دائرہ کار بھی متعین کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر اس نظام کو صحیح طریقے سے چلایا گیا ، میرٹ پر کام کیا گیا اور کرپشن سے دامن بچایا گیا تو پھر کامیابی منتخب کونسلروں اور صوبائی حکومت کا مقدر ہو گی اور خدانخواستہ اگر نظام کو بگاڑا گیا تو یہ آئندہ نسلوں پر بھی بہت بڑا ظلم ہو گا انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ لوٹ مار کے عادی عناصر اس نظام کے خلاف سرگرم ہیں اور ہمیں اپنے صوبے کو سنوارنے کیلئے ایسے لوگوں کا راستہ روکنا ہوگا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے پاس فنڈز کی کوئی کمی نہیں اور بلدیاتی حکومتوں کی فعالیت سے اضلاع کی تمام ترقیاتی ضروریات پوری ہونگی تا ہم منتخب بلدیاتی نمائندوں کو دستیاب مالی وسائل کا منصفانہ استعمال یقینی بنانا ہوگا اور صرف دور رس و پائیدار فوائد کی حامل سکیموں کو ترجیح دینا ہو گی انہوں نے کونسلروں پر زور دیا کہ وہ گنتی کے چند امیروں کے بجائے ان لاکھوں غریبوں تک پہنچنے کی کوشش کریں جن کو تعاون کی ضرورت ہے اور جن کی خاطر صوبے کے وزیراعلیٰ، وزیروں، مشیروں اور ارکان اسمبلی نے قربانی دے کر اپنے اختیارات بلدیاتی نمائندوں کے حوالے کیئے وزیرخزانہ نے بتایا کہ دیرپائیں سمیت صوبے بھر کے اضلاع میں میڈیکل اور انجینئرنگ کے علاوہ اعلیٰ تعلیم کے دیگر اداروں کی ضرو ریات کا جائزہ لینے کیلئے ایک سروے کیا جا رہا ہے اور اس سروے کے مطابق اعلیٰ تعلیم کے مزید نئے ادارے قائم کئے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ دیرپائیں میں ڈاکٹروں، ٹیچرز، نرسوں اور طبی و تعلیمی عملے کی مطلوبہ اور مساوی تعداد تعینات کرنے کے اقدامات بھی آخری مراحل میں ہیں اب تک 1500نئے ڈاکٹر بھر تی کئے گئے 500مزید بھرتی کئے جا رہے ہیں جبکہ مزید ڈاکٹروں اور اساتذہ کی تعیناتی کا عمل بھی تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button