238

بکرآباد چیک پوسٹ میں ہیڈکانسٹیبل علی نواز 26دن میں ( 403000)زیادہ کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرزسے اضافی لی گئی رقم چترال سے مختلف جگوں کوجانے والے مسافروں کوواپس کرادیا

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سید مظہرعلی شاہ کی ہدایت پر بکرآباد چیک پوسٹ میں ہیڈکانسٹیبل علی نواز 26دن میں چارلاکھ تیس ہزارروپے ( 403000)زیادہ کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرزسے اضافی لی گئی رقم چترال سے مختلف جگوں کوجانے والے مسافروں کوواپس کرادیا۔تفصیلات کے مطابق چترال سے اسلام آباد،راولپنڈی ،پشاور،تیمرگرہ،اوردیروغیرہ چترال آنے جانے والے مسافروں کو ٹرانسپورٹرز لوٹ رہے ہیں ضلعی انتظامیہ چترا ل میں ہونے والی نا انصافیوں کاہرممکن ازالہ کرنے کی کوشش کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ 26دن میں ایک نوجوان کانسٹیبل علی نواز نے چارلاکھ تیس ہزارروپے مختلف جگوں کوسفرکرنے والے مسافروں کوٹرانسپوٹرزسے واپس دلوائے۔انہوں نے کہاکہ عوام ضلعی انتظامیہ اورچترال پولیس کی مددکریں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ کانسٹیبل علی نواز کی حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے ان کوٹرانسفرکرکے پھرسے وہی روایتی لوگوں کووہاں ٹرانسفرکیاگیاہے جوکہ زیادتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ زیادہ کرائے لینے والے ڈرائیوروں کے خلاف ضرور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ہرعلاقے کااپنااپنا مخصوص کرایہ مقررکیاگیاہے جس سے زیادہ کرایہ لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

12

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں