تازہ ترین

پاک چین اقتصادی راہداری خطے کی قسمت بدل دے گا، وزیر اعظم نوازشریف

لاہور(مانیٹنرگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا یہ گیم چینجر ہے خطے کی قسمت بدل دے گا۔ گورنر ہاؤس پنجاب میں تاجروں کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے تاجر برادری کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح بنایا ان کے مسائل کے حل کےلئے مخلصانہ کوششیں کررہے ہیں کیونکہ تاجربرادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی سرمایہ کاری کرنےوالوں سرمایہ کاروں کو مراعات دے رہے ہیں، تاجر برادری کو بھی چاہئے کہ وہ برآمدات کو بڑھانے کے لئے پیداواری صلاحیت اور معیار کو بہتر بنائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ سی پیک گیم چینجر ہے خطے کی قسمت بدل دے گا۔ تاجروں کے وفد نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ٹیکسوں کی شرح کو کم اور دہرے ٹیکس ختم کئے جائیں جبکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button