220

ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی درخواست پر ضلع چترال کو گیس کی فراہمی کیلئے فیزیبلٹی سروے شروع

چترال (نمائندہ) ضلع چترال کو قدرتی گیس کی فراہمی کے لئے سوئی نادرن گیس کمپنی کی ایک ٹیم نے چترال کا دورہ کیا ہے جوکہ مناسب جگہے کا انتخاب کریگی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے چترال سے رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین کی درخواست پر وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے چترال کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے فوری طور پر فزیبلٹی اسٹیڈی اور مکمل سروے کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جسکے بعد سوئی نادرن گیس کمپنی نے اس ضمن میں اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ اس حوالے سے دستیاب معلومات کے مطابق چترال کو گیس کی سپلائی کے لئے ایل پی جی پلانٹ قائم کی جائیگی اور ایل پی جی بڑے مخصوص ٹینکروں کے ذریعے پلانٹ تک پہنچا یا جائے گا جہاں پر مخصوص مراحل سے گزرنے کے بعد اسے ایس این جی میں تبدیل کرکے صارفین کو کنکشن کے ذریعے گیس مہیا کیا جائیگا۔ اس منصوبے کے تحت صاف اور ماحول دوست گیس صارفین کو مہیا کی جائیگی۔ اس اہم منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے سوئی نادرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر کی قیادت میں ایک ٹیم نے چترال کا دورہ کیا اور مختلف مقامات کا جائزہ لیا ۔ چترال ٹاؤن کے لئے سنگور، چمرکن اور گمبس کے مقامات کو زیر غور لایا جارہا ہے جہاں پر ایل پی جی پلانٹ نصب کئے جائینگے جبکہ اسکے علاو ہ دروش ، بونی اور گرم چشمہ میں بھی پلانٹس کے لئے مناسب مقامات کی نشاندہی کی جائیگی۔ اس اہم منصوبے کی تکمیل سے چترال کے لوگوں بڑا فائد ہ پہنچے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں