Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

صوبائی حکومت فنڈزکا بندوبست کرکے چترال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے ۔وزیراعلیٰ پرویزخٹک

چترال(ڈیلی چترال نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماسابق کنوئینررحمت غازی،رکن صوبائی اسمبلی بی بی فوریہ ،سابق صدرعبدالطیف،شاہ حسین،سابق ضلعی جنرل سیکرٹری اسراراحمد،وزیرزدہ وغیرہ نے گذشتہ روزوزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک سے ملاقات کی اور ر چترال یونیورسٹی کے قیام میں پیش رفت ، شندورمیں اعلان کردہ پچاس کروڑروپے،نہراتھک، کا غ لشٹ ہاوس اسکیم ،سب ڈویژن مستوج کوضلعے کادرجہ ینے سمیت چترال کودرپیش مسائل کے حوالے تفصیلی گفتگوہوئی ۔و زیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چترال یونیورسٹی کے حوالے سے کافی کام ہوچکی ہے جس کی مکمل رپورٹ سیکرٹری ایجوکیشن سے لے سکتے ہیں جبکہ کاغ لشٹ ہاؤسنگ اسکیم میں کام شروع کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ نہراتھک پربھی کام شروع کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے پاس فنذزنہ ہونے کی وجہ سے چترال کے کچھ مسائل زیرغورہے صوبائی حکومت عنقریب فنڈزکا بندوبست کرکے چترال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے ۔اورساتھ ہی چترال کاتفصیلی دورہ بھی کرونگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button