Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ہری پورتھانے کو قتل اور اقدام قتل کے انتہائی مطلوب ملزمان کو غذر پولیس نے گرفتار کرلیا

غذر(محبت حسین سے) ہری پورتھانے کو قتل اور اقدام قتل کے انتہائی مطلوب ملزمان کو غذر پولیس نے گرفتار کرلیا ملزمان میں تین بھائی نعیم انور، وسیم انور، ندیم انور ولد محمد انور اور ان کا قریبی عزیز محمد انور ولد سردار شامل ہیں۔ ملزمان کو غذر پولیس نے گاہکوچ بازار سے گرفتار کرلیا۔ملزمان کے خلاف آیبٹ آباد ہری پورتھانے میں ایف ائی آر نمبر208/2016بجرم302/324/109/427/34ppدرج کیا گیا تھا، ملزمان قتل کرنے کے بعد غذر میں اکر رپوش ہوگئے تھے۔سٹی تھانہ کے ایس ایچ او وزیر لیاقت، اے ایس ائی افسر علی شاہ اور محمد افضل نے ہری پور پولیس کے ساتھ مل کر ان ملزمان کو گرفتار کرکے گاہکوچ تھانہ منتقل کیا ۔ بعد ازاں ان کو ہری پور پولیس کے حوالہ کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button