Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پاکستان کے دُشمن یہ جانتے ہیں کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے پاکستان ایک مستحکم معاشی ملک بن جائے گا،ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا ۔اکرم خان دُرانی

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) وفاقی وزیر ہاؤ سنگ اور سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا اکرم خان دُرانی نے کہا ہے ۔ کہ پاکستان کے دُشمن یہ جانتے ہیں کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے پاکستان ایک مستحکم معاشی ملک بن جائے گا ،ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا ۔ اس لئے جنگ کا ماحول پید اکرکے اس منصوبے کو ناکام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ اس کام میں ملک کے اند ر وہ قوتیں بھی شامل ہیں ۔جو سیاست کی آڑ میں اس عظیم منصوبے کو ناکام بنانے کی راہ ہموار کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اپنے دو روزہ دورۂ چترال کے موقع پر پولوگراؤنڈ چترال میں ایک بڑے جلسے سے خطاب 2کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبائی امیر جے یو ٓئی مولانا گل نصیب خان ،سابق سنیٹر مولانا راحت حسین بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہودی لابی ایک سازش کے تحت اٖفغانستان کو نائن الیون کا منصوبہ تیار کرکے تباہ و برباد کیا ۔اور اب یہی سازش سعودی عرب کے خلاف کیا جا رہا ہے ۔ اس لئے یہ ضروری ہے ، کہ مسلمان ان اسلام دُشمنوں کے خلاف متحد ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے تین سالوں کے دوران بے حیائی اور فحاشی کے سوا صوبے کے لوگوں کو کچھ نہیں دیا ۔ اور نہ آیندہ یہ عوام کو کچھ دینے کی اہلیت رکھتے ہیں ، تین سالوں کے اندر مغرب کے ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے ۔ کہ کس طرح مردو خواتین کو گھروں سے باہر نکال کر بے حیائی کو فروغ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ صوبائی وزیر 4اعلی بتائے ۔ کہ انہوں نے تین سالوں کے دوران صوبے کے لئے کتنے وسائل پیدا کئے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق کم قیمت پر گھر مہیا کرنے کیلئے پی سی ون تیار ہو چکا ہے ۔ اگر اُس کی منظوری ہوئی ۔ تو چترال میں ہاؤسنگ سکیم کے تحت کام کیا جائے گا ۔ انہوں نے چترال کے وسیع بارڈر کی حفاظت کیلئے لیویز کی تعداد میں اضافہ کرنے کے ، ارندو روڈ کو تعمیرکرکے مکمل کرنے اور چترال میں کیڈٹ کالج سے متعلق سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔ اس موقع پر صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ موجودہ دورہ 2018کے الیکشن کی تیاری کا تسلسل ہے ۔ یہ دو فریقوں کی جنگ ہے ۔ جس میں حق و باظل میں عوام کو فیصلہ کرنا ہے ۔ ہمارا ایجنڈا یہ ہے ۔ کہ ملک کے وسائل کو ملک کیلئے استعمال کیا جائے ۔ اور فحاشی و عریانی کو روکا جائے ۔ جبکہ دُنیا کا ایجنڈایہ ہے ۔ کہ اس ملک کے تمام وسائل پر قبضہ جمایا جائے۔ اور فحاشی و عریانی کو عام کیا جائے ۔ اس لئے مسلمانوں کو ان دونوں واضح ایجنڈوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ اور 2018 کے الیکشن میں اسلامی ایجنڈے کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے ووٹ اس کے لئے استعمال کریں ۔ انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب حکمت عملی مرتب کرکے ضلعی حکومت کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے پر جے یو آئی چترال کے قیادت کی تعریف کی ۔ 5مولانا گُل نصیب نے کہا ،7اپریل 2017سے جے یو آئی کے تین روزہ صد سالہ تقریبات منعقد ہو رہے ہیں ۔ اُس کیلئے تمام کارکناں ابھی سے تیاری شروع کریں ۔ اور چترال سے 48 رضاکار بھی تقریبات کے انتظام کیلئے تیار کریں ۔ جلسے سے سابق سینٹر مولانا راحت حسین نے بھی خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کی تاریخ ، علما ء کے کردار خصو صا مولانا مفتی محمود مرحوم اور قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی شخصیت پر روشنی ڈالی اور کہا ۔ کہ موجودہ دور میں پوری دنیا میں مولانا فضل الرحمن سب سے زیادہ صاحب بصیرت سیاسی و مذہبی رہنما ہیں ۔ قبل ازین امیر جے یو آئی چترال قاری عبد الرحمن قریشی ،نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورکنونیئر ضلع کونسل چترال مولانا عبدالشکور نے سپاسنامہ پیش کیا ۔ اور چترال کے کئی مسائل پر روشنی ڈالی ۔ جلسے سے مولانا حسین احمد ، مولانا نجم الحسن نے بھی خطاب کیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button