216

ڈسٹرکٹ ا نٹرسکولز ٹورنامنٹ پیر کے روز چترال کے پریڈ گراونڈ میں شروع

چترال (نمائندہ) ڈسٹرکٹ ا نٹرسکولز ٹورنامنٹ پیر کے روز چترال کے پریڈ گراونڈ میں شروع ہوگئےجن میں سکولوں کے طلباء کے درمیان کرکٹ، ولی بال، فٹ بال، رسہ کشی اور دوسری مقامی کھیلوں کے علاوہ ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلے بھی شامل ہوں گے۔ پریڈ گراونڈ میں ٹورنامنٹ ک افتتاحی تقریب میںڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر (مردانہ) الحاج حنیف اللہ، عمران خان فاونڈیشن کے زار نبی افریدی، ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طار ق احمد،گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال کے پرنسپل کمال الدین موجود تھے ۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے کھیلوں کی اہمیت اور جسمانی وذہنی نشونما میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کو د میں حصہ لینا طالب علم کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں کھیلوں کے حوالے سے بہت ہی ذیادہ ٹیلنٹ پائی جاتی ہےاور معمولی محنت سے قوم کو مختلف ٹیموں کے لئے کھلاڑی مہیا کئے جاسکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں