Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وفاقی وزیرہاؤسنگ اکرم خان درانی وریجون موڑکہو کا دورہ منسوخ کرکے عوام کو مایوسی دیکر واپس چلے گئے

موڑکہو (اعجاز احمد) موڑکہو وریجون میں جے یو آئی یوسی موڑکہو کے زیر اہتمام ہونے والا جلسہ عام اس وقت منسوخ کرنا پڑاجب سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وفاقی وزیرہاؤسنگ اکرم خان درانی 17 اکتوبر کو وریجون موڑکہو کا دورہ منسوخ کرکے عوام کو مایوسی دیکر واپس چلے گئے جس سے جلسے کی تمام رونقیں ماند پڑگئی۔تحصیل موڑکہو کے دوردراز علاقوں سے آنے والے جے یو آئی کے کارکن اور عوام شدید مایوسی کا شکار ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔تحصیل ناظم مستوج مولانا محمد یوسف نے مقامی میڈیا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ سال کے تباہ کن زلزلے اور سیلاب سے بْری طرح متاثر دورافتادہ تحصیل موڑکہو تباہی کے مناظر کے پیش نظر ہم نے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اکرم خان درانی اور جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان کو علاقے کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی ان قائدین نے 17اکتوبر کو وریجون میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنا تھی مگر عین موقع پر وزیراعظم نے کسی ضروری کام کیلئے اکرم خان درانی کو واپس اسلام آباد بلایا جسکی بناء پر وفاقی وزیر واپس اسلام آباد چلے گئے۔تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف نے مزید بتایا جب بھی موقع ملے گا اکرم خان درانی اور صوبائی قائدین پھر سے تحصیل موڑکہو کا دورہ کریں گے اور عوامی مسائل کی ایک فہرست بناکر وزیراعظم کو پیش کرینگے اور انکے حل کے لئے خاطر خواہ قدم اٹھائینگے ۔اس موقع پرجے یو آئی یوسی موڑکہو اور عوام قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سے پْرزور مطالبہ کیا کہ یوسی موڑکہو میں بلدیاتی انتخابات کے دوران جمعیت کے امیدواروں کو کثیر ووٹوں سے جتوایا گیا اور جمعیت کے شیدائی عوام کو مایوسی سے نکالنے کیلئے فوری طورپر وفاقی وزیر اکرم خان درانی اور صوبائی رہنماؤں کا تحصیل موڑکہووریجون کے دورے کے شیڈول کا اعلان کیا جائے۔ورنہ 17اکتوبر کے جلسے کی منسوخی جے یو آئی اکثریتی علاقے کی نیک نامی اور بقا کی راہ میں سوالیہ نشان بن جائے گا اور بیسار کوشش کے باوجود بداعتمادی کا خلا پْر نہیں کیا جاسکے۔ تاہم بعض اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ چترال میں جمعیت کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے نہ صرف چترال کے جلسہ عام میں شرکت کم رہی بلکہ موڑکہو میں جلسہ نہیں ہو سکا حالانکہ موڑکہو جلسے میں شرکت کے لئے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان بونی پہنچ چکے تھے اورعلی الصبح جلسہ گاہ کی طرف جانے والے تھے کہ مقامی لوگوں نے جلسہ نہ کرنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی موڑکہو کے ذمہ داروں نے صوبائی امیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلعی کابینہ کو برطرف کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button