Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

حکومت پاکستان کی طرف سے حج کے لئے بہترین انتظامات پر وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔حجاع قاضی شاکراللہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) اس سال چترال سے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج قاضی شاکر اللہ اور اخونزادہ سید فضل واحد شاہ نے حکومت پاکستان کی طرف سے حج کے لئے بہترین انتظامات پر حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ چترال پہنچنے کے بعد مقامی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں اپنی قیام اور سفر کے دوران حکومت کی طرف سے کئے گئے بہترین انتظامات کی وجہ سے انہوں نے فریضہ حج جیسی مشکل عبادت کو آسانی سے انجام دیا اور ہر زبان پر حکومت کے لئے تعریفی کلمات ہی سنے گئے ۔ قاضی شاکراللہ کا کہنا تھاکہ انہوں نے خواتین سمیت اپنے گھرانے کے پانچ افراد کے ساتھ حج پر گئے تھے لیکن آئیڈئیل انتظامات کی وجہ سے ان کو کوئی پریشانی لاحق نہیں ہوئی جبکہ ناقص انتطام کی صورت میں انہیں ناقابل مشکلات اور تکالیف سے دوچار ہونا پڑتا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگلے سال بھی وفاقی حکومت حجاج کرام کی خدمت اسی جذبے اور لگن کے ساتھ کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button