249

گرین گودام گہکیرمیں تاحال گندم کی سپلائی نہیں ہوکی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے

چترال (پریس ریلز)سابق کونسلر(ر)حوالداربرہان الدین ،امیرجمعیت علماء اسلام تحصیل موڑکہوکے امیرمولانامحمدمرادنے ایک اخباری بیان میں اس بات پر انتہائی افسوس کااظہارکرتے ہوئے بتائے کہ گرین گودام گہکیرمیں گندم کی سپلائی تقریبان ایک سال گزرنے کے باوجودنہیں ہوسکی جس سے علاقے کے لوگوں میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے جبکہ کسی بھی وقت بارش شروع ہوئی توروڈکی بندش شروع ہوجائے گی۔اس وجہ سے عوام میں شدیدافرتراب پایاجاتاہے کہ غذائی قلت پیداہونے کاامکان پیدا ہوچکاہے اورلوگوں میں بے چینی پیداہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت سے پرزوراپیل کی جاتی ہے کہ پہلی فرصت میں اس ہمارے مسئلے کی فوری حل کرانے کے لئے محکمہ خوراک کے ذریعے گندم کی سپلائی یقینی بنایاجائے۔اس نازک حالات کومدنظررکھتے ہوئے جلدازجلدگندم کی سپلائی بحال کرکے عوام کی پریشانی دورکیاجائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں